حضرت شاہ غلام علی دہلویؒ اور ان کے تلامذہ کی دینی و دعوتی خدمات کا اجمالی جائزہ

An Overview of the Religious and Da'wah Services of Hazrat Shah Ghulam Ali Dehlvi and his Disciples

المؤلفون

  • Dr. Nadia Alam Kasur
  • Dr. Ali Akbar Alazhari Lahore Garrison University, Lahore

DOI:

https://doi.org/10.58932/MULB0018

الكلمات المفتاحية:

Islam, Subcontinent, Mujadadiyya, Naqshbandiyya, Hazrat Shah Ghulam Ali Dehlvi

الملخص

حضرت شاہ غلام  علی دہلویؒ بر صغیر پاک و ہند کی بے حد معروف روحانی  و علمی شخصیت ہیں۔ پابندیٔ شرح  اور اعلیٰ روحانی مرتبہ پر فائز شاہ صاحبؒ   نے بارہویں صدی عیسوی میں مجددیہ نقشبندیہ     سلسلے کو از سر نو جِلا بخشی۔ حتیٰ کہ آپ ؒ کی خدمات  و فیوضات کے نتیجے میں آپؒ کو تیرہویں صدی ہجری کا مجدد کہا گیا۔ آپؒ کی کوشش، مزاج اورخصوصاًٍ عنایت ایزدی سےآپ ؒ کا فیضان ہندوستان بھر  اور اس کے باہر عرب،روم ،شام اورکردستان تک پہنچ گیا ۔آپؒ کے بعد آپؒ کے خلفاء اور  فاضل  تلامذہ   نے اس پر فتن و شوریدہ دور میں مختلف نوپیدا شدہ سیاسی، ملی اور  فکری مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور    حقیقی اسلامی  تعلیمات کوعام کیا، سلسلے کو پھیلایا    اور دین  متین کی ہرنہج سے  خدمت کی۔ان میں  ہندوستان کے شاہ روؤف احمد مجددیؒ، شاہ ابو سعید مجددیؒ، شاہ احمد سعید مجددیؒ، خواجہ غلام محی الدین قصوریؒ اور بلاد روم میں  مولانا ضیاء الدین  خالد کردیؒ نے اس بارے میں    بہت اہم خدمات سر انجام دیں ۔اس سلسلے میں موجودہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں خواجہ غلام محی الدین قصوریؒ اور ان  کے شاگرد اور  خلیفہ حضرت  شاہ غلام دستگیر ہاشمی  کی خدمات بہت وقیع اور اہم ہیں۔جنہوں نے اس دور کی  پیدا شدہ بداعتقادیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ ہمارےان  مشائخ کرام پر کئی مستقل  تصانیف لکھی جا چکی ہیں ۔ان کے بے مثال کردار، تعلیمات   اوران کے  اثرات پر  مزید  کتب بھی لکھی جاسکتی ہیں۔اس مختصر مقالے میں  ان  محترم و  مکرم حضرات  کی  دینی ، دعوتی  اور علمی خدمات کا مختصر و  اجمالی جائزہ لیا گیا  ہے۔

التنزيلات

منشور

2023-12-30

كيفية الاقتباس

Alam, D. N., & Alazhari, D. A. A. . (2023). حضرت شاہ غلام علی دہلویؒ اور ان کے تلامذہ کی دینی و دعوتی خدمات کا اجمالی جائزہ: An Overview of the Religious and Da’wah Services of Hazrat Shah Ghulam Ali Dehlvi and his Disciples. Al-Irfan, 8(16), 58–80. https://doi.org/10.58932/MULB0018

إصدار

القسم

Articles (Urdu)

الأعمال الأكثر قراءة لنفس المؤلف/المؤلفين