معطلاتِ عقل کی معاصر صورتوں کا تجزیاتی مطالعہ
The Contemporary Forms of the Suspenders of Intellect
DOI:
https://doi.org/10.58932/MULB0023الكلمات المفتاحية:
suspended intellect. Prudence. Contemplationالملخص
خدائے حکیم وعلیم نے انسان کو اشرف المخلوقات بناکر کرۂ ارض پر اپنا خلیفہ مقرر کیا اور اسے سوچنے سمجھنے اورعقل ودانش کی حیرت انگیز قوتوں سے نوازا تاکہ وہ خیروشر میں تمیز کرکے اپنی زندگی کا مقصد ونصب العین طے کرکے اس دنیا میں زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ آخرت کی ابدی زندگی بھی سنوارسکے یا اس زمین میں اپنی عقل وفکر کی قوتوں کو تخریبی سرگرمیوں میں لگا کر دنیا میں فساد برپا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی ہمیشہ رہنے والی زندگی میں بھی خود کے لئے رسوائی کا سامان فراہم کرے ۔ اسی بنیاد پر حاکم مطلق ذات نےعقل وفکر کوانسا ن کی کامیابی وناکامی کی بنیاد قراردے کر اسے یونہی نہیں چھوڑدیا بلکہ ایک حکیم ودانا اوررحمت کاسرچشمہ ذات بن کر انسان کو اس کے عقل کے صحیح استعمال اوراس کی حفاظت کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی اور اپنی الٰہی شریعت کی بنیاد اورمقاصد میں سے ایک مقصد عقل کی حفاظت اوراس کی نشو ونماکو قراردیا ۔ عقل ودانش کی حفاظت کے واسطے رب العالمین نے ان تمام امور اورچیزوں کو ممنوع قراردے دیا جو انسان کی عقل کو زائل کرکے اس کو اشرف المخلوقات کے اعلیٰ مرتبے سے گراکر اسفل السافلین بلکہ اس سے بھی کم تر "جانوروں " کے درجے تک لے جاتی ہیں ۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2023 Al-Irfan
هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License.